ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر میں ’لو جہاد‘ کے خلاف قانون بنانے کی ضرورت نہیں: کانگریس

مہاراشٹر میں ’لو جہاد‘ کے خلاف قانون بنانے کی ضرورت نہیں: کانگریس

Sat, 21 Nov 2020 23:37:52    S.O. News Service

ممبئی،21؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر میں کانگریس پارٹی کے وزیر اسلم شیخ نے آج کہا کہ ریاست کو بی جے پی کی حکمرانی والی متعدد ریاستوں کی طرح ’لو جہاد‘ جیسا قانون بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو حکومتیں اپنی ناکامیوں کو چھپانا چاہتی ہیں وہ ایسے قوانین لا رہی ہیں۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوے اسلم شیخ نے کہا کہ مہاراشٹرا حکومت اپنا کام مؤثر طریقے سے کر رہی ہے اور اسے دوسری ریاستوں کی طرح قوانین لانے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش، ہریانہ اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومتوں نے کہا ہے کہ وہ ایسی شادیوں کو روکنے کے لئے قوانین کے نفاذ پر غور کر رہی ہیں جہاں ہندو خواتین کو محبت اور شادی کے نام پر ہراساں اور جبری طور پر مذہب تبدیل کرنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


Share: